شفٹنگ مہنگی پڑی، ڈرائیور سامان لے اڑا

 اقبال ٹائون میں شہری نے سامان شفٹ کروایا ، ڈرائیور گاڑی سمیت رفو چکر ہو گیا ، مالک پرتشدد
لاہور(کرائم رپورٹر)قبال ٹاؤن میں شہری کو گھر کی شفٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا بتایا گیا ہے کہ سامان کی شفٹنگ کیلئیکروائی گئی گاڑی کا ڈرائیور لاکھوں کا سامان غائب کر گیا۔سامان کا پوچھنے پر ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کو بلا کر سامان مالکان پردھاوا بول دیااس دوران ملزمان اسلحہ لہراتے اور تشدد کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئیجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیااقبال ٹاؤن پولیس نے وقوعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی