الہ آباد (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چونیاں کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، نواحی گا ئوں کھوکھر اشرف روڈ پر چار مسلح ڈاکو ئوں نے ایک نوجوان کو لوٹ لیا۔ کھوکھر اشرف کے رہائشی زمان نامی نوجوان معمول کے مطابق اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اچانک چار نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ ڈاکو ئوں نے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو خوفزدہ کرتے ہوئے اس سے دو عدد موبائل فون، 30 ہزار روپے نقدی اور ہونڈا 125 موٹر سائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر چونیاں کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان کا بیان قلمبند کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔