لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے عالمی دن پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے گندم کی کم از کم قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔اْنہوں نے کہا کہ مزارعین کو زمینوں سے بیدخلی کے نوٹس واپس لیے جائیں اور مطالبہ کیا کہ پاسکو کا کام پرائیوٹ کمپنیوں سے لینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومت گندم کی کم از کم قیمت 4ہزار روپے مختص کرے اورپرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے گندم خریداری کا منصوبہ ترک کیا جائے