مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ کسانوں کیلئے ڈرائو نا خواب بن چکا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسان ایک بار پھر میدان میں آ گئے ۔بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ کسانوں کیلئے  ڈرائو نا خواب بن چکا ہے، مودی سرکار کے اس معاہدے سے متعلق دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں اور خود بھارتی میڈیا نے اس کے منفی پہلوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے کہا ہے کہ کسانوں نے اس معاہدے کو زراعت کی تباہی اور مودی حکومت کا امریکا کے سامنے سرینڈر قرار دیا ہے۔کسان یونینز نے معاہدے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ تجارت سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے