گورنر پنجاب سے ریئر ایڈمرل جواد احمد کی ملاقات

لاہور (کرائم رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گزشتہ روز گورنر ہا ئوس میں کمانڈر سنٹرل پنجاب ،کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ریئر ایڈمرل جواد احمد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سمندری راستوں سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ گورنر نے کہا گوادر پورٹ پر آنے والے شپس کے لئے تیل ریفلنگ ڈپو بنانے کی ضرورت ہے۔