ریئر ایڈمرل جاوید ضیاء،ریئر ایڈمرل ارمغان احمد کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
اسلام آباد( آن لائن ) پاک بحریہ کے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ریئر ایڈمرل جاوید ضیاء نے 1994 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم تقرریوں پر خدمات سر انجام دیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل جاوید ضیاء نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (مٹیریل) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل ارمغان احمد نے 1994 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ۔ دونوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔