نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت نے ریئر ارتھ دھاتوں کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کیلئے میانمار کے باغی گروپ کاچن انڈیپینڈنس آرمی (کے آئی اے )کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساںادارے رائٹرز کے مطابق بھارت چین کی اجارہ داری کو توڑنے کے لئے یہ غیر معمولی اقدام کر رہا ہے۔ چین نے حال ہی میں ریئر ارتھ دھاتوں کے مقناطیس کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے آلات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں