سابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے

1965ء  اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں  حصہ لیا‘1986سے88تک بحریہ کے سربراہ رہے
اسلام آباد (آن لائن)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1988 سے 1991 تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے، امیر البحر کی جانب سے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔