ایپکا کا 17 اپریل کو صوبہ بھر میں احتجاج

لاہور کے سرکاری ملازمین پنجاب اسمبلی ،دیگر شہریوں کے ملازمین متعلقہ کمشنر آفس کے باہر احتجاج کریں گے
لاہور (کرائم رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے 17 اپریل کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔لیو انکیشمنٹ ، رولز 17اے اور پنش رولز کی بحالی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ لاہور کے سرکاری ملازمین پنجاب اسمبلی ،دیگر شہریوں کے ملازمین متعلقہ کمشنر آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔ صوبہ بھر کے تمام صدور کو ملازمین کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔