مطالبات منظور نہ ہونے پر 3 روز احتجاج کی کال دیدی ،جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج
لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کئے جانے پر 3 روز احتجاج کی کال دے دی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج منگل اور بدھ کو دفاتر میں مکمل تالا بندی کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر میں مطالبات کے بینرز آویزاں کئے جائیں گے جبکہ جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ دیگر شہروں والے سرکاری ملازمین متعلقہ کمشنرز دفاتر میں احتجاج کریں گے۔کلرکس ایسوسی ایشن کے مطابق چارٹرز آف ڈیمانڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن بحال،7 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل اور اے 17 گریجوایٹی اور فیملی پنشن رول میں تبدیلی ختم کرکے بحال کیا جائے۔ ملازمین سے ٹیکس کا بوجھ ختم اور درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کو بحال کیا جائے۔