سی سی ڈی اہلکاروں کو کانسٹیبلری ڈیوٹی سے استثنیٰ مل گیا

 اہلکار دیگر ونگز میں ڈیپوٹیشن پر نہیں جائیں گے، مراسلہ جاری کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے اہلکاروں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب وہ پنجاب کانسٹیبلری میں مزید خدمات انجام نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق دیگر ونگز سے اہلکار عموماً ایک سے دو سال کی ڈیپوٹیشن پر کانسٹیبلری بھیجے جاتے ہیں، تاہم سی سی ڈی کے اہلکاروں کو اس عمل سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق سی سی ڈی کے اہلکار مستقل طور پر اپنے ادارے میں ہی خدمات سرانجام دیں گے اور انہیں کسی دوسرے ونگ میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جاری مراسلہ سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔