لاہور (اے ایف بی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک تلف کرنے کا اختیار چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کو بغیر تجزیہ اور شنوائی کے موقع پر تلف کرنے کے اختیار کو چیلنج کرنے والی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی، جسٹس جاوید اقبال وینس نے غیر خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور آئندہ سماعت 29 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے