ڈی جی خان:پانی بھرنے جانیوالی 3 بچیاں تالاب میں ڈوب گئیں

 تینوں بچیاں پاؤں پھسلنے سیتالاب میں جاگریں، لاشیں بر آمد، ہسپتال منتقل 
ڈ یرہ غازیخان (خصوصی رپورٹ)ڈ یرہ غازیخان میں 3 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے راکھی منہ میں 3 بچیاں پانی بھرنے کیلئے تالاب پر گئیں تو وہاں پاؤں پھسلنے سے تینوں تالاب میں گر گئیں اور گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئیں،اطلاع پر متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں کمسن بچیوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔بچیوں کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان تھیں ۔