لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غریب مزدوروں کی سائیکلیں چوری کرنے والا متحرک گینگ کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنائی۔ دو رکنی سائیکل چور گینگ کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دو افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان معصوم شہریوں کی سائیکل چوری کرتے کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے 4 سائیکلیں، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں تنویر اور ابوبکر عرف کالا شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔