وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے،موٹر سائیکلیں چوری

 طارق سے 4لاکھ،موبائل ، ضمیر سے 3 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا، غلام نبی ، عامر بھی لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گے، تین موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں طارق سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں ضمیر سے 3 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں غلام نبی سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حافظ عامر سے 2لاکھ روپے موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں حنیف سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں کے علاقے میں سلیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ہربنس پورہ سے شاہد ،جنوبی چھائونی سے جنید اور گارڈن ٹائون سے فراز کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔