غزہ میں اسپتال پر حملہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:پاکستان

غزہ میں اسپتال پر حملہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:پاکستان

ویب ڈیسک: پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ افسوسناک حملہ پام سنڈے جیسے اہم مسیحی تہوار کے موقع پر کیا گیا، جو کہ سنگین بے حسی اور انسانیت دشمنی کا مظہر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کو بند کرنے کا سخت مطالبہ کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور ہزاروں فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اور فوری آواز بلند کرے تاکہ فلسطینی عوام کو ظلم و ستم سے نجات دلائی جا سکے۔