ایران نے امریکا کے یمن پر فضائی حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے اتوار کو ایک بیان میں امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہیں۔اسماعیل بگھائی نے کہا کہ یہ حملے انسانی حقوق کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں اور انہیں جنگی جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یمن کے عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کو سراہا اور عالمی برادری، خاص طور پر مسلم دنیا، علاقائی ممالک اور اقوامِ متحدہ سے اس صورتحال پر فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ تقریباً ایک سال سے یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد یمنی عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ردعمل میں بحرۂ احمر میں امریکی اور برطانوی جہازوں پر ہونے والے یمنی حملوں کے نتیجے میں کیا گیا۔