ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد خواجہ سراؤں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
صوبائی محکمۂ کھیل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ میں خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔سیکریٹری کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ کھلاڑیوں کو محکمۂ کھیل سندھ کی طرف سے ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔میچوں کا انعقاد سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔ یہ اقدام خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں میں شمولیت اور توانائی کے اظہار کا ایک اہم موقع ہے، جس سے ان کے لئے تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کے دروازے کھلیں گے۔