محسن نقوی، وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی، کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور سری لنکن وزارتِ کھیل کے ساتھ اشتراک میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آ رہی ہے اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہا اور سری لنکا میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے سری لنکن وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔