شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے علاقہ پٹھان کالونی ایک مینار والی مسجد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 2بچیاں جاں بحق،ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نیموقع پر ہی دم توڑ جانے والی بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو آلات کی مدد سے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ٹیموں نے معمولی زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔جاں بحق بچیوں کی شناخت 8سالہ شبنم اور 12سالہ آمنہ کے نام سیہوئی۔