وزیردفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزارت دفاع کے ترجمان مطابق فریقین کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات تعمیری مصروفیات کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔