قتل کی دھمکی، ہراسگی،وزیردفاع خواجہ آصف نے رپورٹ درج کرادی

لندن (آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اورنازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف واقع کی رپورٹ درج کرادی ہے اور موقف اختیار کیا ہے  واقعہ میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا‘ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزموں کا سراغ لگائے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمدہوئی۔خواجہ محمد آصف نے پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقع کی رپورٹ درج کرادی۔