شارجہ : کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

  شارجہ(آئی این پی) شارجہ کے علاقے النہدہ میں ایک 50 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نے عمارت سے چھلانگ لگا کر جان دے دی، سول ڈیفنس حکام کی بروقت کارروائی سے 146 افراد کا نکال لیا۔