لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس نے تھانہ نولکھا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاانچارجز انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیاایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے،تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایت دیایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیشہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں