شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناراض ہونے کی تصدیق

علی امین گنڈا پور نے خود بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ دیا، دونوں میں غلط فہمی ہے تو دور ہو جائے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناراض ہونے کی تصدیق کر دی۔رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ناراضگی کا مطلب الگ گروپ بنانا نہیں، حکومت کو بھی کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعلیٰ چند ناراض افراد کو راضی کر رہے ہیں، رہنماؤں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور نے خود بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ دیا، دونوں میں کوئی غلط فہمی ہے تو دور ہو جائے گی۔