لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے خود انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ان پر کی جانے والی کسی بھی تنقید کا جواب نہ دیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اعلان لاتعلقی پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرتا اور وجہ نہیں جانتا، میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہوں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ بیرسٹر گوہر یا سلمان اکرم راجا میرے موقف کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔