اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پرقبضہ کرنے والوں کو سزا دینی چاہیے:سپیکر قومی اسمبلی‘ معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے:سفیر احمد فاروق
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا : اٹلی میں سفیر کا‘ خطاب‘صدر اور وزیراعظم آج خطاب کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینی چاہیے،اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو جاننا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، ان کی بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا معیشت میں اہم کردار ہے، زیادہ ترسیلات زربھیجنے والے پاکستانیوں کے لیے اعزازات کی تجویز بہت اچھی ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے پر بحث ہوسکتی ہے، اوورسیز پاکستانی اپنی جماعتوں سے معاملے پر بات کریں، ان کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے خطے میں اس وقت 55 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو نہ صرف وہاں کی معیشت کا حصہ ہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی معاشی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے، اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہیجو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا تعاون ہے