ملک کی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے:احسن اقبال

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ک22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، کے سی سی آئی کے ممبران اڑان پاکستان میں شرکت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے، ملک نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، بدقسمتی سے لوگ تنقید زیادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی پر غور کرنا ہو گا، نواز شریف نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پالیسیاں بنائیں۔