اسلام آباد/راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی کے راہنمائوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا، دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کیخلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کردی گئی جبکہشعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظورکرلی گئیں، کیس کی مزید سماعت 31اکتوبر2026تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی راہنمائوں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی کے دو ممبران اسمبلی عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف کیس کی سماعت کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا جس پر عدالت نے پیر تک مہلت دے دی،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ پیر کو میں دستیاب نہیں ہوں گا کیس کسی دستیاب بنچ میں مقرر کیا جائے گا۔