لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ تباہ، برقی خرابی اور آخری پیغام کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ تباہ، برقی خرابی اور آخری پیغام کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ترک حکام کے مطابق لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد احمد الحداد کا طیارہ برقی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا، جس میں دیگر اعلیٰ فوجی اور حکام بھی جاں بحق ہوئے۔

حادثے سے قبل طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو برقی خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، تاہم انقرہ کے ایسن بوگا ایئرپورٹ کے قریب واپسی کے دوران طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز 16 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گئی، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے جنرل الحداد کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل الفیتوری غریبیل، بریگیڈیئر محمود القطيوی، محمد العصاوی دیاب اور میڈیا فوٹوگرافر محمد عمر احمد محجوب بھی ہلاک ہوئے۔ترک پراسیکیوٹر جنرل آفس نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لیبیا کی وزارت دفاع کا وفد تفصیلات کے جائزے کے لیے انقرہ روانہ ہو گا۔