وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ترقی پذیر ممالک کے عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر عوام کیلئے شاندار ریلیف پیکیج دیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، ایسے مشکل معاشی حالات میں عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج ایک احسن اقدام ہے۔