شہر میں مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، جہاں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
سبزیوں کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو کے مقابلے میں 43 روپے، بینگن 100 کے بجائے 130 روپے، بھنڈی 180 کے بجائے 250 روپے، ٹماٹر 190 کے بجائے 230 روپے جبکہ کریلے 180 کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ انگور 350 کے بجائے 470 روپے، امرود 220 کے بجائے 300 روپے، آم چونسہ 325 کے بجائے 400 روپے، آڑو 350 کے بجائے 450 روپے اور سیب 360 کے بجائے 430 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔
اسی طرح درجہ اول کا کیلا 190 روپے فی درجن کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر پھل و سبزیوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔