وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری روایتی لباس زیب تن کیا، جس پر باریک گوٹا اور کڑھائی نمایاں تھی۔تصویر میں وہ دوپٹہ سر پر اوڑھے ہوئے اور نفیس زیورات کے ساتھ تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ نظر آئیں، جسے صارفین نے سادگی، وقار اور شاہانہ انداز کا امتزاج قرار دیا۔یہ تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر عوام نے مریم نواز کے لباس اور انداز کی بھرپور تعریف کی ہے۔