وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج 12 ستمبر، بروز ہفتہ جاتی اُمراء میں منعقد ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ماہ نور صفدر اور کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کی نکاح کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا ہے، جس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے بیٹے ہیں، جو فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب شام 5 بجے جاتی اُمراء میں ہوگی، جبکہ تقریب میں محدود تعداد میں خاندانی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اور خاندان کے لیے خوشی کا موقع قرار دیا تھا۔