ایران میں امریکی جنگی طیارہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن، نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ایران میں امریکی جنگی طیارہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن، نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

واشنگٹن: امریکی نشریاتی پروگرام 60 منٹس نے ایران میں گرائے گئے امریکی جنگی طیارے کے ایک اہلکار کی ڈرامائی بازیابی کی نئی ویڈیو جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اپریل میں پیش آیا، جب امریکی ایف-15 ای طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا۔ طیارے میں موجود دو رکنی عملے میں سے ایک اہلکار کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا گیا، جبکہ دوسرا اہلکار زخمی حالت میں ایرانی پہاڑی علاقے میں تقریباً 50 گھنٹے تک موجود رہا۔رپورٹ کے مطابق طیارے سے باہر نکلتے ہوئے امریکی اہلکار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں وہ ایرانی فورسز سے بچتے ہوئے پہاڑی علاقے میں چھپ گیا، جبکہ امریکی فوج نے اس کی تلاش اور بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔امریکی فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بالآخر اسے 5 اپریل کو بازیاب کرلیا۔

60 منٹس کے مطابق یہ امریکی فوج کی تاریخ کے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں شامل تھا۔بازیاب ہونے والے امریکی کرنل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو روز تک کیسے زندہ رہا اور پھر امریکی امدادی ٹیم اس تک پہنچی۔واقعے کی نئی تفصیلات اور ویڈیو سامنے آنے سے ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی کارروائیوں اور اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کیے گئے پیچیدہ آپریشن سے متعلق مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔