ندا یاسر کی بیٹی کا بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر اظہارِ برہمی

ندا یاسر کی بیٹی کا بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر اظہارِ برہمی

پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر نے والدہ اور اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

صلہ یاسر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک حالیہ تقریب کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ہر برانڈ نے ان کی والدہ کی ویڈیو بنانے سے قبل اجازت لینا ضروری نہیں سمجھا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی شخصیت کا پبلک فگر ہونا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اسے بغیر رضامندی ریکارڈ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جائے۔صلہ یاسر نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ برانڈز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے مواد تیار کرتے ہیں، تاہم کسی کی ویڈیو بنانے سے پہلے اس کی اجازت لینا معمول کا حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے ایسے افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے اہلِ خانہ کو کھانا کھاتے ہوئے ریکارڈ کرتے ہیں اور بعد میں نامناسب کیپشن کے ساتھ وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔صلہ یاسر نے واضح کیا کہ کسی کی نجی حدود اور رضامندی کا احترام کیا جانا چاہیے، خواہ وہ شخص معروف ہی کیوں نہ ہو۔