ٹوکیو (آئی این پی ) جاپانی شہریوں کا غیر ملکی سفر کا رجحان کورونا کی عالمی وباء ختم ہونے کے بعد بھی قدرے کم ہے اور چھ جاپانی شہریوں میں سے صرف ایک شہری پاسپورٹ رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے نے جاپان کی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دسمبر 2024کے اعداد و شمار کے مطابق 2کروڑ 16لاکھ یعنی صرف 17.5فیصد جاپانی شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہے۔جبکہ کورونا کی عالمی وبا سے پہلے ایک چوتھائی جاپانی آبادی کے پاس پاسپورٹ تھا۔ جاپان کا پاسپورٹ سنگاپور کے بعد دوسرا مضبوط پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے اور اس کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت حاصل ہے۔