سمارٹ میٹرز استعمال کرنیوالے صارفین بلز میں 17فیصد تک کمی لاسکتے ہیں: رپورٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی بجلی کے سمارٹ میٹرز کو موثر،بجلی بلنگ سسٹم کوجدید بنانے کی تجویز
 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی پاور سیکٹر پر تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، پائیڈ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سمارٹ میٹرز کو موثر بنانے کی تجویز دیدی۔ رپورٹ کے مطابق سمارٹ میٹرز استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بجلی بلز میں 17 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ ) نے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سکھر کے بجلی صارفین پر اسٹڈی کی اور پاور سیکٹر پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی پاورسیکٹرپرتحقیقی رپورٹ میں پائیڈ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سمارٹ میٹرز کو موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ میٹرز استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین بجلی بلز میں 17 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں۔پائیڈ کا کہنا ہے کہ سروے کے 79 فیصد شرکاء نے سمارٹ میٹرز کو اپنانے کی خواہش ظاہر کی ہے، صارفین سمارٹ میٹرز کی ابتدائی لاگت برداشت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،سمارٹ میٹرز سے ڈسکوز کی ریونیو وصولی میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔پائیڈ رپورٹ میں ملک کے بجلی بلنگ سسٹم کو جدید بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجلی کا شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے مالی نقصانات، بلنگ غلطیاں، ترسیلی مسائل کا حل ممکن ہے۔