واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑا اپ ڈیٹ، سٹیٹس پر 30 سیکنڈ کا میوزک کلپ شیئر کرنے کی سہولت

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑا اپ ڈیٹ، سٹیٹس پر 30 سیکنڈ کا میوزک کلپ شیئر کرنے کی سہولت

واٹس ایپ نے سٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک شیئرنگ کے فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے صارفین کو 30 سیکنڈ تک کا میوزک کلپ شامل کرنے کی سہولت فراہم کردی۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل صارفین سٹیٹس پر زیادہ سے زیادہ 15 سیکنڈ کا میوزک کلپ شیئر کرسکتے تھے، تاہم نئے اپ ڈیٹ کے بعد یہ دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔اب صارفین اپنی کسی تصویر کے ساتھ پسندیدہ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے سٹیٹس پر پوسٹ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ میوزک کلپ کو تصویر کے بغیر بھی براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد دوستوں اور رابطوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔