میٹا نے واٹس ایپ میں نیا ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

میٹا نے واٹس ایپ میں نیا ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

میٹا (Meta) نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا اور سخت سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے، جسے ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میٹا کو واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق مبینہ غلط دعوؤں پر قانونی مقدمے کا سامنا ہے۔

فیچر کی خصوصیات:
نامعلوم نمبرز سے کالز خودکار طور پر خاموش (Silence) کر دی جائیں گی۔
اجنبی افراد کی تصاویر اور فائلز خود بخود بلاک ہو جائیں گی۔
لنک پری ویوز بند کر دیے جائیں گے۔
زیادہ تعداد میں نامعلوم پیغامات کو خودکار طور پر بلاک کیا جائے گا۔
فیچر فعال کرنے پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن خودکار طور پر آن ہو جائے گی اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز بھی فعال ہوں گی۔
پرائیویسی کنٹرول مزید سخت:
لاسٹ سین، آن لائن اسٹیٹس، پروفائل فوٹو اور About صرف کانٹیکٹس کو نظر آئیں گے۔
صرف آپ کے کانٹیکٹس یا منتخب افراد ہی آپ کو گروپس میں شامل کر سکیں گے۔
پروفائل پر موجود لنکس غیر کانٹیکٹس کے لیے بند ہو جائیں گے۔
کس صارف کے لیے زیادہ مفید؟
میٹا کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے مفید ہے، جو ہیکنگ یا نگرانی کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔یہ سیٹنگ اختیاری مگر انتہائی مؤثر ہے اور غیر ضروری رابطوں کو محدود کر کے صارف کے اکاؤنٹ کو محفوظ بناتی ہے۔ فیچر صرف پرائمری موبائل ڈیوائس سے فعال کیا جا سکتا ہے، واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ایپ سے نہیں۔واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے وضاحت کی کہ واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے مقدمے میں عائد الزامات بلا بنیاد ہیں اور صرف شہ سرخیوں کے لیے دائر کیے گئے ہیں۔