وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے، جس کے تحت مستحق شہریوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔
اس اسکیم میں موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر تک پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔وزارت آئی ٹی کے مطابق صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے اشتراک سے خودکار ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں اور مستحق افراد کی تصدیق کی جائے گی تاکہ سبسڈی شفاف انداز میں فراہم کی جاسکے۔