پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 2,888 ڈالر پر پہنچ گیا۔