مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

مکہ مکرمہ میں بارش نے روحانی ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا، مسجد الحرام میں بارانِ رحمت کے دوران روح پرور مناظر نے زائرین کے دل چھو لیے۔

بارش کے دوران بھی زائرین عبادت میں مصروف رہے جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد بارانِ رحمت میں رب کے حضور سجدہ ریز رہی اور دعا و مناجات کا سلسلہ جاری رکھا۔خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے زائرین کی تکبیرات اور اذکار سے فضا معطر رہی۔ بارش پر زائرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔دوسری جانب مکہ ٹاور پر بجلی چمکنے کے خوبصورت مناظر نے بھی روحانی منظر کو مزید دلکش بنا دیا۔