مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران مسجد الحرام سے سامنے آنے والے روح پرور مناظر نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔
بارش کی بوندوں میں بھیگتے عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔مسجد الحرام میں بارش کے دوران عقیدت اور روحانیت سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین بارانِ رحمت کے درمیان طوافِ کعبہ میں مصروف رہے۔ بارش کے باعث مسجد الحرام اور اس کے گردونواح میں موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جس نے بارش کے دوران قدرت کے ایک منفرد منظر کو نمایاں کیا۔بارش کی بوندوں میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے زائرین کے مناظر نے حرم شریف کی روحانی فضا کو مزید دلکش بنا دیا۔ عبادت، عقیدت اور بارانِ رحمت کے یہ مناظر دیکھنے والوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بن گئے۔