غزہ میں نسل کشی پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے سپیشل ایوارڈ جیت لیا

دستاویزی فلم نازا کو وینس فلم فیسٹیول میں 25منٹ تک کھڑے ہو کرسراہا گیا تھا
وینس (شوبز ڈیسک)غزہ میں ہونے والی معصوم شہریوں کی نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی دستاویزی فلم نازا نے وینس فلم فیسٹیول میں سپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دستاویزی فلم نازانے وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز جیتا۔دستاویزی فلم نازا کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کرسراہا گیا تھا، یہ فلم اسرائیلی صحافیوں، یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں بنائی گئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی ان کی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے میں خاموش رہنا مشکل کر دے گی۔ دوسری جانب فلم وومن ان نون نے گولڈن لائن ایوارڈ جیت لیا، ڈینش اداکارہ میٹلڈے ایرسل نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اداکار جان مالکووچ  نے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔