اسرائیل نے 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر نسل کشی کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے
غزہ(آئی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو پورا کر چکی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا اسرائیل نے 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر نسل کشی کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے