ویرات کوہلی نے ون ڈے میں 200 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرلیا

دبئی (مانیٹر نگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 200واں ون ڈے کیچ لے لیا۔اتوار کے روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کھلاڑیوں سے جہاں کیچز چھوٹے وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 200واں ون ڈے کیچ مکمل کیا، جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔انہوں نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 16 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔