بلوچستان : سرکاری کالجوںمیں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

مجازاتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کوتقریب کی اجازت نہیں ہوگی
کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔کوئٹہ سے جاری احکامات کے مطابق تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں پابندی ہوگی۔مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرکسی تنظیم یا گروپ کو تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،تمام کالجز کے پرنسپلز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔