بل کے خلاف 286 ارکان نے ووٹ دیا، 270 نے حمایت کی،وزیراعظم نے ووٹ نہیں دیا
لندن(آئی این پی )برطانوی پارلیمنٹ میں شدید اور جذباتی بحث کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں معاونت سے موت کو قانونی حیثیت دینے کا بل معمولی اکثریت سے مسترد کر دیا گیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالعوام میں بل کے خلاف 286 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 270 ارکان نے حمایت کی، یوں بل صرف 16 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوا ۔بل میں ایسے بالغ اور ذہنی طور پر اہل افراد کو، جن کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہو کہ ان کی زندگی کے 6 ماہ یا اس سے کم رہ گئے ہیں، مخصوص شرائط کے تحت اپنی زندگی ختم کرنے کیلئے طبی معاونت حاصل کرنے کی اجازت دینے کی تجویز تھی