خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی اور باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائے گا
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ  کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کردیا،  کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی اور باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ڈی جی ایکسائزعبدالحلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں زیلی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہیمپ کی کاشت کیلئے  مختلف تجاویز  پر غور کیا گیا۔اجلاس میں زیلی کمیٹی کے ممبران نے بھنگ کی کاشت پر  ایکسائز  ڈیوٹی، لائسنس فیس اور مدت پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں ادویات میں استعمال کیلئے  5 ایکٹر رقبے پر  بھنگ کی کاشت کی فیس 6 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں بھنگ کی تیاری اورحتمی پیداوارپرایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں لائسنس کیلئے  دستاویزات کو حتمی شکل دینیکیلئے ورکنگ گروپ قائم کیا گیا